بیوی نے جھگڑے کے بعد شوہر سے چھپ سامان فروخت کا اشتہار دیدیا

دبئی سٹی:متحدہ عرب امارات میں بیوی نے جھگڑے کے بعد شوہر سے چھپ کر گھر کا سامان فروخت کرنے کا اشتہار دیدیاجس پر شوہر عدالت پہنچ گیا۔میڈیا کے مطابق دبئی میں مقیم ایک کویتی شہری کو انٹرنیٹ کے ذریعے معلوم ہوا کہ اس کے گھر کا سامان برائے فروخت تھا اور رابطے کے لئے اس کی اہلیہ کا فون نمبر بھی اشتہار میں درج تھا۔ جب یہ شخص بھاگم بھاگ بھر پہنچا توپتا چلا کہ یہ کوئی مذاق نہیں تھا کیونکہ اس کی اہلیہ واقعی گھر کا سارا سامان بیچنے کو تیار بیٹھی تھی۔ وہ تو اس بات کے لئے بھی پوری طرح تیار تھی کہ یہ شخص گھر میں داخل ہی نا ہو سکی لہٰذا بار بار کی دستک کے باوجود اس نے دروازہ نہیں کھولا۔ جس پر اس شخص نے اہلیہ کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کروا دیاکہ اس کا ایک لاکھ 80ہزار درہم کا فرنیچر، الیکٹرونکس اور دیگر قیمتی سامان اس کی اہلیہ نے چرالیا ہے۔ بالآخر عدالت کی مدد سے وہ فلیٹ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا۔اس جوڑے کی شادی 2013ءمیں ہوئی تھی لیکن مسلسل لڑائی جھگڑے اور بالآخر بیوی کی جانب سے سامان کی فروخت کی کوشش کے بعد شوہر نے طلاق کی درخواست دائر کردی ہے۔خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ جس فرنیچر اور دیگر اشیاءکی چوری کا الزام اس پر لگایا گیا ہے وہ اس کی اپنی ملکیت ہےاوراس کے فلیٹ میں یہ سامان شادی سے قبل بھی موجود تھا لہٰذا شوہر کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔