ڈنمارک نے عراق سے اپنے خصوصی دستوں کے انخلا کا اعلان کردیا

کوپن ہیگن:ڈنمارک نے عراق سے اپنے خصوصی دستوں کے انخلا کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈینش وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ عراق میں اب مزید علاقے اسلامک سٹیٹ کے زیر اثر نہیں ہیں اور ان حالات میں دستوں کے انخلا کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ڈنمارک نے 2016 میں عراقی دستوں کی تربیت اور مشاورت کے لیے اپنے فوجی بھیجے تھے۔واضح رہے کہ آج کل بغداد کے قریب الاسد چھاؤنی میں 180 ڈینش فوجی تعینات ہیں۔