کاتالونیہ کے نئے صدر کا ہسپانوی بادشاہت کی وفاداری سے انکار

بارسلونا: کاتالونیہ کے نئے صدر قوئم توررا نے آئین اور ہسپانوی بادشاہت کی وفاداری سے انکار کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے صدر کاتالونیہ’’ قوئم توررا ‘‘نے اپنے حلف اٹھانے کی تقریب میں ایک مختصر تقریر کی جس میں انہوں نے ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم اور آئین دونوں کے ساتھ بیعت نہیں کی۔اپنی مختصر تقریر میں انہوں نے کہا کہ میں حکومت کے سربراہ کے طور پر کام کروں گا، مجھے پارلیمنٹ نے منتخب کیا اور میں عوام کی مرضی کے مطابق خود کو وقف کرتا ہوں۔