پی آئی اے کی شہزادہ ہیری اور میگھن کو پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر کی دعوت

سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہزادہ ہیری کی والدہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا،ہم نے شاہی شادی دیکھی اور لیڈی ڈیانا اور ان کے شمالی علاقہ جات کے دورے کو یاد کیا اور سوچا کہ یہ کتنا زبردست ہوگا کہ نو بیاہتا جوڑا بھی ہماری شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی دیکھے۔ٹوئیٹ میں شہزادی ہیری اور میگھن مارکل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ہم بالکل تیار ہیں، آپ بس ہمیں بتا دیں کہ آپ لوگ کب آرہے ہیں۔