سکھ اور مسیحی برادری کی جانب سے مسلمانوں کیلئے افطاری کا اہتمام

 

پشاور:رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پشاور میں سکھ اور مسیحی برادری کی جانب سے مسلمانوں کے لئے افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مذکورہ کمیونٹی کی جانب سے ہر روز افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے جس دوران روزے داروں کو دودھ، کھجوریں اور کھانے تقسیم کئے جاتے ہیں۔ پشاور میں سڑک کنارے لگے اس افطاری دستر خوان پر ہر کسی کو افطاری کی دعوت دی جاتی ہے۔