اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کے لیے ماہرین کو غزہ بھیجنے کا فیصلہ

جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر عالمی ماہرین پر مشتمل وفد کو غزہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو ایک ماہ کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کروانے کا پابند ہوگا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے جنگی جرائم کے عالمی تحقیق کاروں پر مشتمل ایک وفد کو غزہ بھیجنے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے جس کے بعد اقوام متحدہ فوری طور ماہرین کے ایک وفد کو غزہ بھیجے گی جو اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام پر تحقیقات کرے گی۔ غزہ جانے والا وفد ایک ماہ کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کا پابند ہو گا جس کی روشنی میں اقوام متحدہ راست قدم اٹھائے گی۔