انہوں نے صالحی پر پابندیوں کو فضول اور غیرموثر قرار دیا۔فائل فوٹو
انہوں نے صالحی پر پابندیوں کو فضول اور غیرموثر قرار دیا۔فائل فوٹو

امریکہ کون ہوتا ہے ایران سے متعلق فیصلے کرنے والے؟ حسن روحانی

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کون ہوتا ہے ایران سے متعلق فیصلے کرنے والے؟ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کے لئے شرائط واضح کئے تھے کہ ایران نئی ایٹمی ڈیل چاہتا ہے تو مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسیاں بدلے۔ شام سے فوج واپس بلائے۔ یورینیئم افزودگی رو کے یا پھر سخت اقتصادی پا بندیوں کا سامنا کرے۔ جس کے ردعمل پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کون ہوتے ہیں کون ہوتے ہیں ایران اور دوسرے ممالک سے متعلق فیصلے کرنے والے؟ امریکی فیصلے ماننے کا دور گزر گیا، دنیا اب امریکا کے فیصلے تسیلم نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے ساتھی ملکوں کے ساتھ ثابت قدم رہے گا۔ تاہم ان شرائط کا بحرین اور متحدہ عرب امارات نےخیر مقدم کیا تھا ۔