الیکشن کمیشن نے عام انتخابات پر 20 ارب سے زائد اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگالیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات میں 20 ارب روپے سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے جس میں بیلٹ پیپرز، سیکیورٹی، انتخابی عملے کا معاوضہ، پولنگ مٹیریل، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کے کاغذ اور چھپائی پر ڈھائی ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ ہے جب کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر بھی ایک ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے ایک ارب اور پولنگ مٹیریل پر ایک ارب سے زائد اخراجات آنے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے کو معاوضے کی مد میں 6 سے 7 ارب کے اخراجات کا تخمینہ ہے جب کہ ٹرانسپورٹیشن کی مد میں ایک ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ انتخابی اخراجات کے بروقت فنڈز فراہم کر رہا ہے۔