ترک صدرکیخلاف بغاوت کے جرم میں 104 افراد کو عمرقید

استنبول:ترکی عدالت نے 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث 104 افراد عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ ترکی میں اب تک اتنی بڑی تعداد میں دی گئی سب سے بڑی سزا ہے۔ عدالت نے280 افراد کے گروپ کے خلاف مقدمات کی سماعت کی ۔ ان میں زیادہ تر فوجی اہلکار تھے جو صدرطیب اردوان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے الزمام کا سامنا کررہے تھے۔ عدالت میں سزا سنائے جانے کے دوران بدمزگی بھی ہوئی جب حکومت کیخلاف بغاوت کے الزام کا سامنا کرنے والے2 افراد نے سزا ملنے کے بعد 2 گواہان پرحملہ کرنے کی کوشش کی۔ عدالت نے دیگر21 افراد کو بھی 20 سال قید کی سزا سنائی جو بغاوت میں ملوث تھے جبکہ 31 افراد کو 10 سال اور6 ماہ قید کی سزا سنائی ۔ یاد رہے کہ 15 جولائی 2016 میں ترک صدر طیب اردوان کا تختہ الٹنے کیلئے فوجی بغاوت کی گئی تھی جسے عوام نے ناکام بنادیا تھا۔