فلسطین کی آزادی کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔وزیر اعظم رامی حمداللہ

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی وزیر اعظم رامی حمداللہ نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ کا خصوصی سیشن بلایاجائے اور اسرائیل کے خلاف سیاسی و معاشی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ممالک کو چاہئے کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنے سیاسی اور معاشی تعلقات پر نظر ثانی کریں ۔فلسطین کی آزادی کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، اقوام متحدہ فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، اقوام متحدہ اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرے۔