امریکی اقدامات ایرانی پیٹروکیمیکل برآمدات متاثر نہیں کر سکتے۔ایم ڈی

تہران:ایران کی پیٹرو کیمیکل کمرشل کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرمہدی شریفی نیک نفس نے کہا کہ امریکی اقدامات ایران کی پیٹروکیمیکل برآمدات کومتاثر نہیں کر سکتے ،حکمت عملی کے ذریعے پیٹروکیمیکل برآمدات کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کی پیٹرو کیمیکل کمرشل کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرمہدی شریفی نیک نفس کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے امریکاکے الگ ہونے یا پابندیاں لگانے کے باوجود ایران کی پیٹروکیمیکل صنعت اور مصنوعات کی برآمدات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے دور میں پیٹروکیمیکل برآمدات سے متعلق تعمیری حکمت عملی اپنائی گئی تھی جس کا مقصد برآمدات کے عمل کو ہر قسم کے نقصانات سے بچانا ہے، لہذا آج بھی اسی حکمت عملی کے ذریعے پیٹروکیمیکل برآمدات کا سلسلہ جاری ہے اور اس پر امریکا کے حالیہ اقدامات سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔