900سال قدیم کیلنڈر اور گھڑی کا کام کرنے والے منقش پتھر دریافت

نیویارک:آج ہمارے پاس کیلنڈر اور گھڑیاں موجود ہیں اور وقت و تاریخ کے حوالے سے ہمیں کسی دقت کا سامنا نہیں لیکن قدیم زمانوں کے لوگ کیا کرتے ہوں گے؟ میل آن لائن کے مطابق ایریزونا کی وردے (Verde) نامی وادی میں کئی ایسے پتھر دریافت ہوئے ہیں جن پر کچھ نقش کندہ ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نقش سورج کی حرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے کندہ کیے گئے تھے اور یہ کیلنڈر اور گھڑی کا کام کرتے تھے۔ ان کے ذریعے لوگ وقت اور تواریخ کی بابت معلوم کرتے تھے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ پتھر پر کندہ کیا گیا کیلنڈر اور گھڑی کا ایک انوکھا نظام 900سال قدیم ہے اور غالب امکان ہے کہ سیناگوا (Sinagua)نسل کے لوگ جو اس وقت اس علاقے میں آباد تھے، انہوں نے یہ اختراعی کام کیا تھا۔ پتھروں پر کندہ کی گئی 1000سے زائد تصاویر اور مختلف زاویوں کی لکیروں میں سورج کے ان دنوں کا تعین کیا گیا ہے ۔وردے ویلی آرکایولوجی سنٹر اینڈ میوزیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کینیتھ زول کا کہنا تھا کہ ’’ان نقوش میں سورج کی حرکت اور اس کے ساتھ گھٹتے بڑھتے سائے کو اس طریقے سے کندہ کیا گیا ہے کہ اس سے انسان دن رات کا اور سال کے مختلف موسموں کا اندازہ کر سکتا ہے۔