ماضی کی غلطیاں آج بھی دہرائی جا رہی ہیں۔وزیراعظم

پشاور : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آئین کی خلاف ورزی فوج اورسیاستدانوں دونوں نےکی، آج تک اس ملک میں کیا کچھ ہوتا رہا سب عوام کے سامنے لانا ہوگااور دھرنوں میں کیا ہوا، کون لوگ ملوث تھے، ان کا کردار کیا تھا یہ تمام حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ ماضی کی غلطیاں آج بھی دہرائی جا رہی ہیں۔نیب سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ چیئرمین نیب کو ہٹانے کا طریقہ کار واضح نہیں ہے انہیں شوکاز نوٹس دے سکتے ہیں،چیئرمین نیب کوہٹانےمیں 10سے15سال لگ جائیں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کسی بھی عمل سے ملک کا نقصان نہیں ہونا چاہئے، میں نے چیف جسٹس کو خدشات بتائے تو انہوں نے اپنی باتیں کیں، چیف جسٹس کی باتوں پر ان کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا، کیاچیف جسٹس اور چیئرمین نیب کی وجہ سے حکومت صحیح چل رہی ہے؟

عدالت اور نیب سے ملک کا بڑانقصان ہو رہا ہے، حکومت مفلوج ہے۔