لارڈز ٹیسٹ ، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لندن: انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں ٹاس جیت کپتان جوئے روٹ نے پہلے بیٹنگ کا کیا۔
اس موقع پر کپتان جوئے روٹ نے کہا کہ پچ بہت اچھی دکھائی دے رہی ہے اور پاکستان کے خلاف میچ کے لئے سب بہت پر جوش ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ ہماری ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی کھیل رہے ہیں اور راحت علی کی جگہ حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ دو سال بعد ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل ہیں۔ خیال رہے کہ 2016 میں اوول میں انگلینڈ کو شکست دے کر قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جو مختصر وقت تک برقرار رہی۔ گرین کیپس کی قیادت سرفراز احمد اور انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوئے روٹ ادا کریں گے۔ لارڈز ٹیسٹ کے لئے گیارہ رکنی قومی ٹیم میں اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی پر مشتمل ہے۔