جواہر روبل کو پہلی مسلم خاتون ریفری بننے کا اعزاز حاصل

لندن: صومالیہ نژاد برطانوی خاتون جواہر روبل کو دنیا کی پہلی مسلم خاتون ریفری بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 سالہ جواہر روبل فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون بن گئیں۔
جواہر برطانیہ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کی ایک تربیت یافتہ ریفری ہیں۔ اور اپنی پہلی کامیابی کے بعد اب وہ چیمپئنز لیگ کے مقابلوں میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے خواہش مند ہیں۔
جواہر روبل کا کہنا ہے کہ پہلے پہل انہیں کافی مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ اسٹیڈیم میں بعض کھلاڑی مذاق بھی اڑاتے تھے اور ان کی حوصلہ شکنی کرتے تھے۔ تاہم آہستہ آہستہ میں نے اپنی حیثیت اور مقام منوالیا اور اب کھیل کے میدان میں موجود کھلاڑی اور شائقین نہ صرف مجھے خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔