تن سازی کرنے والوں کیلئے سگریٹ نوشی مضر صحت قرار

کیلیفورنیا: اپنی جسامت کو خوبصورت بنانے والے یا تن سازی کے شوقین افراد کے لئے سگریٹ نوشی مضر صحت ہے۔ اگر وہ اپنے جسم کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو صرف ورک آؤٹ سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ طرز زندگی میں بھی کچھ تبدیلیاں لانا لازمی ہے جس میں سے ایک تبدیلی یہ ہے کہ اگر آپ سگریٹ پیتے ہیں تو اسے نجات حاصل کریں ۔
اس کا انکشاف کیلیفورنیا یونیورسٹی کی طبی تحقیق میں سامنے آیا ۔
محقیقین کے مطابق سیگریٹ نوشی کی عادت براہ راست جسمانی مسلز کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔ تمباکو نوشی سے خون کی متعدد چھوٹی شریانیں گھٹنے لگتی ہیں جس سے مسلز خصوصاً ٹانگوں کے پٹھوں کو آکسیجن اور غذائی اجزاء کی فراہمی میں کمی ہوجاتی ہے۔
تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی بڑے مسلز کی نشوونما کرنے میں نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔
اس سے قبل ایک اور تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد کی غذائی عادات ناقص ہوتی ہیں اور زیادہ کیلوریز جزو بدن بنالیتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں موٹاپے کا خطرہ بڑھتا ہے اور موٹاپا طاری ہونے پر مسلز بنانا لگ بھگ ناممکن ہوجاتا ہے۔