جرم ثابت ہو گیاتو اسد درانی کو سزاہوگی – میجر جنرل(ر) اعجاز اعوان

 

اسلام آباد : دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر)اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ جرم ثابت ہوگیا تو اسد درانی کو سزا ضرور ملے گی ، قومی راز جو بھی افشاکرے گا اس کا مواخذہ کیا جا ئے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل(ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ جی ایچ کیو میں اسد درانی سے پوچھ گچھ کی جائیگی اگر انہوں نے کچھ راز افشاکئے ہیں اور ثابت ہو گیا تو ان کو سزا ضرور ملے گی ،قومی راز فاش کرنے کا جو بھی ارتکاب کرے گا اس کا مواخدہ کیا جائے گا ، اگر دوران سروس کچھ قومی رازوں کا علم ہو تو ہم اس کے مرتے دم تک امین ہیں ، اب دیکھنا ہوگا کہ انہوں نے کس جرم کا ارتکاب کیا ہے؟ اگر ایسی بات ہوئی ہے تو قانون اپنی راہ ضرور لے گا ،

انہوں نے کہا کہ فوجی افسر نے حلف لیا ہوتا ہے جس کے مطابق وہ سرکاری رازوں کا امین ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 1971کی جنگ میں جن افسروں نے بنگلہ دیش یا بھارتی قید کے دوران قومی راز افشاکئے تھے ان کے خلاف کارروائیاں ہوئیں تھیں اور یہ ہو تی رہتی ہیں اوران میں معافی نہیں ہوتی ۔