فاٹا اصلاحات بل منظوری کیلئےخیبر پختونخوا اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج خصوصی اجلاس آج ہوگاجس میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) اصلاحات بل کی منظوری دی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت دوپہر 2 بجے ہوگا جس کے دوران فاٹا کے صوبے میں انضمام سے متعلق بل کی منظوری لی جائے گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) نے اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ مالاکنڈ ڈویژن کے اراکین کی جانب سے بھی بل کی مخالفت سامنے آئی ہے۔
مالاکنڈ ڈویژن کے 24 اراکین اسمبلی نے بل کے متن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ بل میں فاٹا کے ساتھ پاٹا کو شامل کرنا زیادتی ہے، اگر حکومت پاٹا کی حیثیت تبدیل کرنا چاہتی ہے تو پیکیج کا اعلان کرے۔
یاد رہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہوچکا ہے۔