لندن میں ہونےوالے چاقوحملوں میں متوسط طبقے کے نشئی ملوث نکلے

لندن: لندن میں چاقو حملے متوسط طبقے کے نشئی افراد کا کارنامہ نکلے۔برطانوی جسٹس سیکریٹری ڈیوڈ گیکیونے منشیات استعمال کرنےوالے متوسط طبقہ کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت میں عوام پر کئے گئے چاقو حملوں میں وہ لوگ ملوث ہیں۔ڈیوڈ گیکیو نے برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئےبتایا کہ جو لوگ جو ڈنر پارٹیوں کیلئے منشیات خریدتے ہیں انہیں لندن کے سڑکوں پرعوام پر کئے جانے والے حملوں اور خونی تشدد کی ذمہ داری قبول کرنی پڑے گی۔واضح رہے کہ لندن میں پرتشدد جرائم میں اضافہ ہوا ہے اور اس سال اب تک پرتشدد کارروائیوں میں 66 افراد قتل ہوچکے ہیں۔ان افراد کے قتل کا الزام منشیات کی تجارت اور خریدو فروخت کے عمل پر لگایا گیاہے۔ اس کے علاوہ لندن میں دن دیہاڑے ماسک پہنے 30 سالہ مارکل کیمبل نے پیرکی شام ایک گلی میں گھات لگاکرآئس کریم پارلر کے باہر باورچی خانہ میں استعمال کی جانے والی چھری سے حملہ کرکے 2 افراد کو قتل کیاتھا۔یہ قتل مسلسل 4 دن تک ہونے والی قتل کی وارداتوں کا تسلسل ہے۔