آئی سی سی کا لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیاں کھیلے گئے لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے قومی ٹیم پر جرمانہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے مقررہ ہدف سے تین اوور کم کروائے جس پر میچ ریفری جیف کرو نے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 60 فیصد جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
آئی سی سی قانون کے مطابق مقررہ وقت میں کم اوور کروانے پر کھلاڑیوں کو فی اوور 10 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔ اس پاکستان کے کھلاڑیوں کو تین اوورز کم کروانے پر 30 فیصد جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ایک سال میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کیا تو کپتان سرفراز احمد کو معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یا در ہے کہ پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ایک صرف کی برتری حاصل کی ہوئی ہے۔