مقتول وحید گل کراچی پولیس کے شعبہ سی آئی اے میں تعینات اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں ڈیوٹی کرتا تھا۔فائل فوٹو 
مقتول وحید گل کراچی پولیس کے شعبہ سی آئی اے میں تعینات اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں ڈیوٹی کرتا تھا۔فائل فوٹو 

کچہری میں پیشی پرآیا ملزم فائرنگ سےقتل

لاہورکی ضلع کچہری میں مسلح افراد نے پیشی پرآئے ملزم کو احاطہ عدالت میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اسلم عرف اچھو پر پنجاب اسمبلی کے رکن سیف الملوک کھوکھر کے بھانجے کے قتل کا مقدمہ چل رہا تھا۔

سی آئی اے پولیس پیرکو ملزم کو پیشی پرعدالت لائی تھی کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ سے کچہری میں بھگڈر مچ گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس نے حملہ آور کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔

حملہ آورسخت چیکنگ کے باوجود احاطہ عدالت میں اسلحے سمیت داخل ہونے میں کیسے کامیاب ہوگئے اس حوالے سے سیکڑوں سوالوں نے جنم لیا ہے اور پولیس کے ملوث ہونے کا شبہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی ماتحت عدالتوں میں 2011 سے اب تک درجن بھر افراد احاطہ عدالت میں قتل ہوچکے ہیں۔ رواں سال 31 جنوری کو بھی سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل آصف شہید اور زیر حراست ملزم ملک امجد ہلاک ہوگیا تھا۔ اس کے بعد 20 فروری کو دو وکلاء کو کمرہ عدالت کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔