ایٹمی طاقت بننے کے بعد بھارتی وزیراعظم خود چل کرپاکستان آئے۔نواز شریف

لاہور:مسلم لیگ ن کےقائدنوازشریف کایوم تکبیرکی تقریب سےخطاب، نواز شریف نے نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ آپ سےدل کی باتیں کرناچاہتاہوں،خاموش ہوجائیں،

انہوں نے کہاکہ آج سے بیس سال پہلے جب ہم ایٹمی دھماکا کرنے جارہے تھے تو برطانوی وزیراعظم اور دیگر عالمی رہ نماوں نے بھی کہا ایٹمی دھماکے نہ کریں

،امریکی صدر کلنٹن نے مجھے 5ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی ،امریکی صدر کلنٹن نے مجھے کہا آپ ایٹمی دھماکے نہ کریں، میں کرپٹ ہوتا اور محب وطن نہ ہوتاتو کہتالاؤ5ارب ڈالر،محب وطن نہ ہوتاتو 5ارب ڈالر سے کچھ جیب میں ڈال لیتا،

بھارت کو کہاپاکستان اتنا ہی طاقت ور ہے جتنے تم طاقت ور ہو،میں نےکہابھارت نےایٹمی دھماکےکیےہیں توجواب دیناہماراحق بنتاہے،ایٹمی دھماکوں کے 8ماہ بعد بھارتی وزیراعظم واجپائی خود چل کے پاکستان آئے،ہم ایٹمی قوت نہ بنتے تو کیا بھارت کا وزیراعظم بس پر بیٹھ کر پاکستان آتا؟

نواز شریف نے کہاکہ پاکستان ایسی ایٹمی قوت بن چکا کہ کوئی اسے میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

نواز شریف نے مزید کہاکہ آج عدالت میں 75ویں پیشی تھی ،مریم نواز آج عدالت میں تین سے چار گھنٹے کھڑی رہیں ،اس سے پہلے بھی مریم اور میں کئی کئی گھنٹے کٹہرے میں کھڑے رہے۔