آئی جی کے پی کے نے چرنجیت سنگھ کے قتل کا نوٹس لے لیا

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے سکھ کمیونٹی کے رہنما چرنجیت سنگھ کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے سی سی پی او پشاور کو چرنجیت سنگھ کے قاتلوں کو ترجیحی بنیادوں پر گرفتار کرنے کی ہدایت کردی اور ایک ہفتے میں واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
پولیس کے مطابق چرنجیت سنگھ کو گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ جس کے نتیجے میں چرنجیت سنگھ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ واقعے کا مقدمہ انقلاب پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔