لبنانی وزیراعظم کئی ہفتے سعودی عرب میں قید رہے-فرانسیسی صدرکا انکشاف

 

پیرس:فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کو یرغمال بنا رکھا تھا۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے ایک ٹی وی انٹرویومیں کہاکہ گذشتہ سال سعودی عرب نے لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کو کئی ہفتے قید میں رکھا تھا۔فرانسیسی صدر نے دعویٰ کیا کہ سعد حریری کو آزاد کرانے میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا اور اگر ایسا نہ کیا جاتا تو اس وقت لبنان میں جنگ ہو رہی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ اگر فرانس کی بات اس وقت نہ سنی گئی ہوتی تو اس وقت لبنان میں جنگ ہو رہی ہوتی، یہ فرانسیسی سفارتکاری تھی۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ میں یاد دلاتا چلوں کہ لبنانی وزیر اعظم سعودی عرب میں کئی ہفتے تک حراست میں تھے۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دارعہدیدارنے بتایاکہ مملکت ہمیشہ سے لبنان کے امن و استحکام کو سپورٹ کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔