افغان وزارت داخلہ کی عمارت پر حملے کی ذمہ داری داعش نےقبول کر لی

 

کابل :غیرملکی میڈیا کے مطابق داعش نے افغان وزارت داخلہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ داعش کے متعدد عسکریت پسند وزارت داخلہ کی عمارت کی پہلی چوکی عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔افغان پولیس کے مطابق 7 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ صفائی کا آپریشن جاری ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے۔