مشہدمیں دنیا کےسب سے بڑے افطارکا اہتمام

ایران میں دنیا کی سب سے بڑے افطارکا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں روزہ داروں نے افطار کیا۔

ایران کے شہرمشہد میں امام علی رضا کے روضے پر ہرسال ماہِ رمضان کے دوران روزانہ پچاس ہزار سے زائد روزہ داروں کو افطار کرایا جاتا ہے جو ایک ریکارڈ بھی ہے اورصرف یہی نہیں بلکہ ہوٹل میں مقیم روزہ داروں میں بھی افطاری تقسیم کی جاتی ہے ۔ ہزاروں افراد کیلئےافطار کی تیاری میں درجنوں ماہرشیف سمیت مقامی مرد و خواتین حصہ لیتے ہیں اوربابرکت مہینہ میں روزہ داروں کیلئے افطار تیار کرکے ثواب حاصل کرتے ہیں ۔