آسٹریا میں 7مساجد بند،امام بھی برطرف

آسٹریا:یورپی ملک آسٹریا نے سات مساجد بندکردی گئی ہیں اور ساتوں مساجد کے اماموں کو بھی برطرف کردیا گیاہے۔
آسٹرین حکام کے مطابق بند کی گئی مساجد میں سے چند مساجد کے ترک شہریوں سے رابط ہیںاورکچھ مساجد کی مالی معاونت بیرون ملک سے کی جارہی ہےآسٹرین چانسلر کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریا میں اسلام کا سیاسی کردار نہیں دیکھنا چاہتے ۔
دوسری جانب ترک صدر نے آسٹریا کے اس اقدام کو اسلام مخالف ، نفرت انگیز ، نسل پرستانہ اور مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دیا ہے ۔