جاسوسی کا شبہہ،بھارتی فورس پاکستانی کبوتر کا ایکسرےکرائے گی

امرتسر:پاکستان سےاڑکرآنے والا کبوتر بھارت سیکیورٹی فورسز کیلئے وبال جان بن گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت بین الاقوامی سرحد پر بھارت کی بارڈرسیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ کے قریب ایک کبوترپاکستان کے علاقے سے اڑکرآیا جس نے بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ہل چل مچادی ۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کبوترکو پکڑ کراسے اجنالہ پولیس کے حوالے کردیا جو اس کا ایکسرے کرائے گی ۔ اس کبوتر پر پاکستان کیلئے جاسوسی کا شبہہ ہے ۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز کو شبہہ ہے کہ اس کبوتر کے جسم میں خفیہ طورپرانتہائی حساس مائیکرو جاسوس الات نصب کرکے بھارت کی جاسوسی کیلئے پاکستان سے بھیجا گیا ہے ۔

یہ کبوتر بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کی شاہ پور چیک چیک پوسٹ کے قریب سے پکڑا گیا ہے۔ بھارتی پولیس کے انسپکٹر پرم ویر نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ کبوتر کو بی ایس ایف کی تحویل سے لینے کے بعد اسے ایکسرے کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔