بھارتی سائنسدانوں کا نیا سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ

 

نئی دہلی:بھارتی سائنسدانوں نے کائنات کی وسعتوں میں ایک نیا سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اس نئے دریافت ہونے والے سیارے کا سائز ’سب سیٹرن یا سپر نیپچون سیارےکے برابر ہے اور اس کا قطر ہماری زمین سے 6گنا بڑا ہے۔

نئے سیارے کی یہ دریافت ابھیجیت چکرورتی کی قیادت میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے احمد آباد میں واقع فزیکل ریسرچ لیبارٹری میں کی۔ انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ سیارہ سورج کے جیسا ہے اور یہ سورج کے گرد گردش کرتے ہوئے19.5دن میں ایک چکر مکمل کرتا ہے۔

بھارتی اخبارسے گفتگو کرتے ہوئے ابھیجیت چکرورتی کا کہنا تھا کہ یہ سیارہ زمین سے 600نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ نیپچون نامی سیارے کے قریب واقع ہے۔اس کی سطح کا درجہ حرارت 600ڈگری سینٹی گریڈ ہے کیونکہ یہ اپنے میزبان ستارے کے بہت قریب واقع ہے۔یہی وجہ ہے کہ ممکنہ طور پر اس سیارے پر رہائش ممکن نہیں ہو سکتی۔