ٹیکس چوری پرکرسٹیانورونالڈو قید اورجرمانے پر رضامند

میڈرڈ:ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں پرتگالی فٹبال اسٹرائیکر کرسٹیانورونالڈو اوراسپینش ٹیکس حکام میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو اوراسپینش ٹیکس حکام میں معاہدہ کے تحت رونالڈو نے 2 برس جیل اور18.8 ملین یورو جرمانہ ادائیگی پرآمادگی ظاہرکردی ہے۔ اس کے باوجود رونالڈو کے فوری طورپرجیل بھیجے جانے کا کوئی امکان نہیں۔

ہسپانوی قوانین کے مطابق 2 برس سے کم جیل کی سزا پہلی بارآزمائشی طورپررہتی ہے۔ 33 سالہ فٹبالرپر14.7 ملین یورو ٹیکس چھپانے کے الزامات تھے جس کی انھوں نے اپنے ایجنٹ کے ذریعے تردید کی تھی۔