ٹیکساس میں دنیا کا سب سے لمبا پیزاتیار

 

ٹیکساس :امریکی ریاست ٹیکساس کے ماہر شیفس نے سب سے لمبا پیزا تیار کر لیا ہے جسے آرڈر دے کر خریدا بھی جا سکتا ہے۔

باصلاحیت شیفس پر مشتمل ٹیم نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد21فٹ48انچ کا یہ پیزا تیار کیا ہے جسے گینز ورلڈ ریکارڈ بک میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ پیزا کمرشلی اویلیبل پیزا ہے جسے کھانے سے 48گھنٹے پہلے نوٹس آرڈر دے کر تیار کروایا جا سکتا ہے۔خصوصی طور پرتیار کردہ اس پیزا کی قیمت299.95ڈالر متعین کی گئی ہے۔