فیفا ورلڈ کپ -سینیگال نے پولینڈ کو 2-1سے ہرادیا

 

ماسکو: سینیگال نے فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ میں پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سےشکست دے دی۔ماسکو کے اسپارٹک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سینیگال 86ویں منٹ تک دو ،صفر سے سبقت حاصل کیے ہوئے تھا تاہم پولینڈ کے مڈ فیلڈر گرزیگورز کریچوئک نے 86ویں منٹ میں گول کرکے پولینڈ کے لیے امیدیں جگادیں تاہم سینیگال نے اختتام تک پولینڈ کو مزید گول کرنے سے باز رکھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=VyJlvUiUfoU

 

سینیگال کے دونوں گولز میں حریف ٹیم نے کردار ادا کیا۔ پولینڈ کے کھلاڑی سیونک نے غلطی سے گیند اپنے ہی گول میں پہنچادی جس کی بدولت 37ویں منٹ میں سینیگال کو پہلا گول ملا۔جبکہ 60ویں منٹ میں پولینڈ کے گول کیپر کی غلطی کے باعث سینیگال اپنی سبقت دوگنی کرنے میں کامیاب ہوگیا۔میچ کے 86ویں منٹ میں پولینڈ ایک گول کرنے میں کامیاب رہا تاہم میچ کا اختتام سینیگال کے حق میں 2-1 پر ہوا۔

سینیگال اپنا اگلا میچ جاپان کے خلاف کھیلے گا جبکہ پولینڈ اپنا اگلا میچ کولمبیا کے خلاف کھیلے گا۔