فیفاورلڈ کپ – روس نے مصر کو 1-3 سے شکست دے دی

 

ایڈنبرا : فیفاورلڈ کپ 2018 کےدلچسپ میچ میں روس نے مصر کو 3-1 سے شکست دےدی۔

https://www.youtube.com/watch?v=Ud6JMGAIPJU

 

تفصیلات کے مطابق روس اور مصر کے درمیان فٹبال کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں روس نے دوسرے ہاف میں مسلسل3گول کئے۔روس کی جانب سے احمد فاتح نے 47ویں منٹ ایک گول ، 59ویں منٹ میں ڈینس جبکہ 62ویں میں آرٹم نے ایک گول کیا ، جواب میں مصر کی جانب سے 73ویں منٹ میں محمد صالح نے ایک ہی گول کیا۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں روس کی دوسری فتح نے اسے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر لاکھڑا کیا ہے ، روس نے پہلے میچ میں سعودی عرب کو 5-0سے شکست دی تھی۔