فیفا فٹبال کپ،انگلینڈ نے تیونس کو 2-1 سے شکست دے دی

ماسکو: فٹبال ورلڈکپ 2018 میں گروپ ’جی‘ کے میچ میں انگلینڈ نے تیونس کو 2-1 سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کی طرف سے دونوں گول ہیری کین نے کئے جبکہ تیونس کا واحد گول فرجانی سسی نے کیا۔

وولگو گارڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول کھیل کے گیارہویں منٹ میں منٹ میں کیا، جو ہیری کین کا کسی بھی بڑے بین الاقوامی میچ میں پہلا گول ہے۔

تیونس نے حریف ٹیم کے گول پر کئی حملے کیے اور کھیل کے 35 ویں منٹ میں فرجانی سسی نے گول کرکے میچ ایک، ایک سے برابر کردیا، پہلا ہاف اسی اسکورپر ختم ہوا۔

میچ کافیصلہ کن گول کھیل کے آخری لمحات میں اس وقت ہوا جب ہیری کین نے ہیڈر کی مدد سےگینڈ گول میں پھینک کر اپنی ٹیم کو دو،ایک سے فتح دلادی۔

گروپ ’جی‘ میں ایک ، ایک میچ کھیل کر بیلجیم اور انگلینڈ کے تین، تین پوائنٹس ہیں جبکہ تیونس اور پاناما نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔

ادھرفٹبال ورلڈ کپ کے ایک اورگروپ میچ میں بلجیم نے پاناما کو تین صفر سے شکست دے دی۔

بیلجیئم کی جانب سے لوکاکو نے 2 اور میرٹینز نے ایک گول اسکورکیا۔

خیال رہے کہ پاناما کا یہ پہلا ورلڈکپ ہے اور اسے اپنے پہلے ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔