کرسٹیانورونالڈوکا شاندار گول،مراکش کو شکست

ماسکو: اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے گول نے پرتگال کو کامیابی کے کنارے لگا دیا، رونالڈو کے شاندار گول کی بدولت پرتگال نےمراکش کو 1-0 سے ہرادیا، اسٹار فٹ بالر نے یہ گول پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلوادی۔
جس کے بعد مخالف ٹیم نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔فتح کے بعد پرتگال اپنے گروپ پر پہلی پوزیشن میں آگئی ہے جبکہ مراکش کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ رونالڈو کا یہ ٹورنامنٹ میں چوتھا گول تھا۔ اسپین کے خلاف انہوں نے ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی۔