فیفا ورلڈ کپ-سعودی عرب کی ٹیم مقابلوں سے باہر ہوگئی

 

ماسکو:فیفا ورلڈ کپ 2018کے آج کے دوسرے مقابلے میں یوروگوائے نے سعودی عرب کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=4H1J9i_wppY

گروپ اے کی ٹیموں سعودی عرب اور یوروگوائے کے درمیان آج کا دوسرا میچ کھیلا گیا ۔ میچ میں، بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی سوارز کے شان دار گول کے طفیل یوروگوائے نے فتح حاصل کی۔سعودی عرب کی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا مگر وہ یوروگوائے کی برتری ختم نہیں کر سکی اور ورلڈ کپ مقابلوں سے باہر ہوگئی۔

گروپ اے میں یوروگوائے اور روس دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، روس اور یوروگوائے کے میچ کے بعد گروپ کی نمبر ون ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔