والدہ کی حالت ابھی بھی بہت تشویشناک ہے۔مریم نواز

سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت ابھی بھی بہت تشویشناک ہے اور وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر ہیں۔
مریم نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت ابھی بھی بہت تشویشناک ہے اور وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر ہیں ،ڈاکٹرز بھی حتمی طور پر کچھ نہیں بتا رہے ،مریم نواز نے قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے ۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا ہے کہ والدہ کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کرنیوالوں کواللہ ہدایت دے۔