فٹ بال ورلڈ کپ۔ آج بھی 3اہم میچز کھیلے جائیں گے

روس میں جاری عالمی کپ فٹبال میں آج بھی 3اہم میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا مقابلہ انگلینڈ اور پانامہ کے درمیان ہوگا ، دوسرا میچ جاپان اور سینیگال کے مابین ہو گا اور تیسرا میچ پولینڈ اور کولمبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز کھیلے جانے والوں میچز میں بیلجیم،میسیکو اور جرمنی نے اپنے اپنے میچ جیتے تھے۔پہلے کھیلے جانے والے میچ میں بیلجیم نے حریف ٹیم تونیشیا کو 2کے مقابلے میں 5گول سے شکست دے تھی۔دوسرے میچ میں میسکیو نے ساؤتھ کوریا کو2-1 سے زیر کیاجبکہ تیسرے میچ میں جرمنی نے سویڈن کو 1کے مقابلے میں2گول سے ہرا یا۔