انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 86 رنز سے شکست دےدی

 

لندن : انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو86 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 116 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 8 چوکے بھی شامل ہیں۔ جیسن روئے نے 40، جونی بیرسٹو نے 38، این مورگن نے 53، بین سٹوکس نے 5، جوس بٹلر نے 4، معین علی نے 13 اور ڈیوڈ ویلی نے 50 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیونے 10 اوورز میں 68 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اومیش یادیو، ہردیک پانڈیا اور یوزویندرا چھاہل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 236 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ بھارت کی جانب سے سریش رائنا نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما نے 16، شیکھر دھون نے 36، ویرات کوہلی نے 45، کے ایل راہول نے صفر، مہندرا سنگھ دھونی نے 37، ہردیک پانڈیا نے 21، اومیش یادیو نے صفر، کلدیپ یادیو نے 8 ، کاؤل نے 1 اور چھاہل نے 12 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے لائم پلنکٹ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ڈیوڈ ویلی اور عادل راشد نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک ووڈ اور معین علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔