روپے کی بےقدری جاری،امریکی ڈالر128روپے 75پیسے کا ہوگیا

کراچی : کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری ہےآج بھی ڈالر میں اب تک 76 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ انٹربینک میں آج بھی ڈالر کی قدر میں 76 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد ڈالر 128 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 129 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 26 پیسے تک پہنچا جو کاروبار کےاختتام پر 127 روپے 99 پیسے پر بند ہوا۔