ڈالرمہنگا ہونے سے پاکستان میں سونا بھی مہنگا ہوگیا

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اورفی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 850 اور729 روپے کا ہوشربا اضافہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاوراورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59 ہزار650 روپے اور10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر51 ہزار140روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس چاندی کی فی تولہ قیمت 780 اور10 گرام 668 روپے 72 پیسے پر برقرارہے۔