پنجاب میں حکومت بنانے کیلئےشہباز شریف نے پیپلزپارٹی سے تعاون مانگ لیا

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے سابق گورنر اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود سے لاہور میں ملاقات کی اور پیپلز پارٹی کو پنجاب میں حکومت کا اتحادی بننے کی پیشکش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے لاہور میں ملاقات کی اور ان سے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پیپلزپارٹی کے 6 ایم پی ایزکی حمایت مانگی۔
دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اس سے قبل میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے اور آئندہ بھی ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں۔
مخدوم احمد محمود نے شہباز شریف کوبتایا کہ پنجاب میں کسی بھی جماعت سے تعاون کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔