عمرن خان کی حکومت بمشکل ایک سال نکالے ، جاوید ہاشمی

ملتان:مسلم لیگ (ن) کے سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں سے کہوں گا جیسے بھی عمران خان بن گیا ہے اسے رہنے دیں یہ نظام بمشکل سال نکالے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ کوئی الیکشن کے نتائج قبول نہیں کررہا میں بھی نہیں کرتا، جاوید ہاشمی نے کہا اپوزیشن پارٹیوں سے کہوں گا جیسے بھی عمران خان بن گیا ہے اسے رہنے دیں یہ نظام بمشکل سال نکالے گا، یہاں پی ٹی آئی کے بڑے لیڈر شاہ محمود تھے وہ خود کہہ رہے ہیں ان کے ساتھ گیم ہوئی ہے جس نے شاہ محمودکو ہرایا اس کے لیے جہاز آرہے ہیں۔