KARACHI: September 23 – A staffer of KESC working on electricity pole at Saddar without safety measures may cause any mishap and needs the attention of concerned authorities. APP photo by Jahangir Khan

بجلی چوری کیخلاف فتویٰ دینے والی مساجد کو مفت بجلی دینے کی تجویز

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی ذیلی کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے انوکھی تجویز پیش کردی۔جس میں کہا گیا ہے کہ جو مسجد بجلی چوری کیخلاف فتویٰ دے گی اس کو ماہانہ 400 یونٹس مفت فراہم کیے جائیں گے۔
ذیلی کمیٹی کی جانب سے تیارکردہ سفارشات کے مطابق جو مساجد بجلی چوری کرنے کے خلاف فتویٰ جاری کریں گی انھیں ماہانہ 400 یونٹس مفت فراہم کیے جائیں گے، سفارشات کی دستاویزکہا گیا کہ فتویٰ میں شریعت کی رو سے بجلی چوری کے روزمرہ زندگی پر پڑنے والے منفی اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذیلی کمیٹی نے کہا کہ وزارت توانائی کی ہدایت کے مطابق80 فیصد سے زائد نقصانات والے فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ کے باعث پیپکوکو گزشتہ چھ ماہ میں 40 ارب کانقصان ہواجو کہ قابل قبول نہیں۔