کینیڈین وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر مسلمانوں کو مبارکباد

ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ’عید کا وقت قربانی کا سبق اور ضرورت مند سے ایثار و محبت کا اظہار کرتا ہے، تمام برادریوں کے لوگ ایک ساتھ نماز عید ادا کرتے ہیں، پکوانوں کا تبادلہ کرتے ہیں اور زندگی میں حاصل نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں‘۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ سب کے لیے ایک موقع ہے کہ کینیڈین مسلمانوں کے حوالے سے سب کچھ جان سکیں جو ہمارے ملک کو بہتر بناتے ہیں اور اختلافات کو مناتے ہیں جو ہم ہیں۔