ایشین گیمز: کبڈی ایونٹ میں پاکستان کی جیت

 

جکارتہ: ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان نے جاپان کو 14 کے مقابلہ میں 25 پوائنٹس سے شکست دے دی۔ انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں ایشیا کے مختلف ملکوں کے دستے شریک ہیں جہاں وہ سونے اور کانسی کے تمغے جیت کر اپنے ملک کا نام نمایاں کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔ ایشین گیمز میں شریک پاکستانی دستے کے متعلق توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ریسلنگ، کبڈی اور دیگر کھیلوں میں کامیابی حاصل کرے گا۔

قبل ازیں طویل عرصہ بعد کسی عالمی ایونٹ میں شرکت کرنے والی قومی فٹبال ٹیم اپنے اولین تین میچوں میں سے دو میں ناکام ہو کر پہلے راؤنڈ میں ہی وطن واپس آ گئی تھی۔ ایشین کھیلوں میں شریک پاکستانی دستے نے ہینڈ بال اور والی بال کے میچز میں مخالف ٹیموں کو شکست دی تھی۔