راولپنڈی، کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں مندرہ چکوال روڈ پر تیز رفتار کار زیر تعمیر پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے۔ جاںبحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار کار میں سوار افراد چکوال سے اسلام آباد جارہے تھے کے مندرہ چکوال روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور تین بیٹیاں شامل ہیں جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو آر ایچ سی مندرہ منتقل کردیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجر خان ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے حکام کو زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔