اڈیالہ میں قیدنواز شریف اور مریم سے لیگی رہنمائوں کی ملاقات

راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم اورداماد کیپٹن (ر) صفدرسےاڈیالہ جیل میں لیگی رہنمائوں کی ملاقات۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز قیدیوں سے ملاقات کا دن ہوتا ہے اور اس روزنوازشریف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے (ن) لیگی رہنما اور اہلخانہ ملاقات کرتے ہیں۔

نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کے لیے دانیال عزیز، ملک احمد محمد خان، رانا افضل اور پرویز رشید اڈیالہ جیل پہنچے اور ملاقات کی ۔

اڈیالہ جیل آمد پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ صدارتی انتخاب میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے امیداوروں کو سارے ووٹ پڑے ہیں۔