گورنر ہاؤس سندھ کو عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے انوکھا اقدام اٹھاتے ہوئے گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے، اس طرح پہلی مرتبہ بغیر ٹکٹ کسی بھی سرکاری عمارت عوام کی تفریح کے لئے پیش کیا گیا ہے۔
سندھ کے تاریخی گورنر ہاؤس میں پارک کو عام عوام کے لیے روزانہ صبح چار گھنٹے اور اتوار کی شام دو گھنٹے کھولا جائے گا جہاں شہری آکر وقت گزار سکیں گے۔
آج جب پارک کو عوام کے لیے کھولا گیا تو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وہاں آنے والے شہریوں سے ملاقات کی۔
گورنر ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے پارک کا دورہ کرنے والے شہریوں کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی ہیں ۔
یاد رہے کہ کہ قیام پاکستان کے بعد کراچی کو ملک کا دارالخلافہ قرار دیا اور موجودہ گورنر ہاؤس بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ بھی رہا۔