متنازع ڈگری معاملہ پر اسپین کی وزیر صحت مستعفی ہوگئیں

میڈرڈ:اسپین میں متنازع ڈگری پروزیر صحت کارمن مونٹن نے استعفیٰ دے دیا ۔وزیر صحت پرمیڈریڈ یونیورسٹی سے ماسٹرزکی ڈگری لینے کی بے قاعدگیوں سے متعلق الزامات تھے۔
وزیر صحت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا ، اس سے پہلے بھی سابق وزیر صحت آنا ماتو شوہر پر عائد کرپشن کے الزامات پر مستعفی ہو چکی ہیں ۔